کپوارہ//دو رو زکے وقفے کے بعد کپوارہ کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو ہفتہ کی شام تک جاری رہی،جس کے نتیجے میں کئی اہم سڑکیں گا ڑیو ں کی آ مد ورفت کے لئے بند ہوگئی ہیں ۔ہفتہ کی صبح سے ہی سرحدی ضلع کپوارہ کے میدانی علاقوں میں بارشو ں اور بالائی علاقوں میں تازہ برف باری کا سلسلہ شروع ہوا ۔ نستہ چھن گلی پر 7،مژھل کی زیڈ گلی پر 5 اور فرکیا ں گلی پر 6انچ برفصرف 3روز بعد دو بارہ گا ڑیو ں کی آ مد و رفت کے لئے ریکارڈ کی گئی ۔برف باری کے نتیجے میں چوکی بل کرناہ ،میلیال کیرن اور سر کلی مژھل کی سڑکو ں کو گا ڑیو ں کی آ مد ورفت کے لئے بند کیا گیا ۔واضع رہے کہ چوکی بل کرناہ سڑک بند ہوگئی ۔چوکی بل کرناہ شاہراہ پر جنوری کے مہینہ میں بر فانی تودو ں کے زد میں 11انسانی جانیں ضائع ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ احتیاط سے کام لے رہی ہے تاکہ دو بارہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے ۔ برف باری اور بارشو ں کے نتیجے میں پورے ضلع میں سردی میں اضافہ ہو گیا ہے ۔