اشرف چراغ
کپوارہ//اسمبلی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے تحت نام لینے کے آخری تاریخ میں 16امیدارو ں نے اپنے نامزدگی فارم واپس لئے اور اب کپوارہ کی 6اسمبلی نشستو ں پر 59امیدوار میدان میں رہ گئے اور اپنی قسمت آزمائی کریں گے ۔ضلع کے لنگیٹ اسمبلی حلقہ کی جانچ پڑتال کے بعد 21امیدواروں کے فارم جمع تھے اور ان میں آخری روز 6امیدوارو ں نے اپنے نامزدگی فارم واپس لئے ۔ اس طرح اس حلقے میں 16امیدوار رہ گئے ۔ہندوارہ اسمبلی حلقہ کیلئے 8امیدوار تھے جن میں 1نے اپنا فارم واپس نکالا اور اب اس اسمبلی نشست پر 7امیدوار میدان میں رہ گئے ۔کپوارہ اسمبلی نشست پر کل 9امیدوار تھے جن میں ایک نے اپنا فارم واپس لیا اور اب 8امیدوار میدان میں رہ گئے ۔لولاب اسمبلی حلقہ کیلئے 13امیدواروں نے نامزدگی فارم داخل کئے تھے جن میں 2نے اپنے فارم واپس لئے اور اب اس سمبلی حلقے پر 11امیدوار میدان میں رہ گئے ۔ترہگام اسمبلی حلقہ کیلئے کل 13امیدوارو ں نے اپنے نامزدگی فارم دا خل کئے تھے جن میں 3نے واپس لئے اور اس طرح اب اسمبلی حلقہ کیلئے کل 10امیدوار میدان میں رہ گئے ۔کرناہ سمبلی نشست کیلئے کل 11امیدوار وں نے اپنے نامزدگی فارم دا خل کئے تاہم نام واپس لینے کی آخری تاریخ میں 3امیدوارو ں نے اپنے فارم واپس لئے اور اب اس سمبلی نشست پر کل 8امیدوار میدن میں رہ گئے جو اپنی قسمت آ زمائی کریں گے ۔