کپوارہ+اننت ناگ//ضلع صدر مقام کپوارہ سے 3کلو میٹر دور باتر گام میں ایک کمسن گہرے گڑھے میں گر کر غرقآب ہو گیا۔ دو سالہ سبزار احمد ولد فیاض احمد شیخ ساکن شیخ محلہ باتر گام اپنے مکان کے سامنے کھیل رہا تھا کہ اس دوران وہ وہاں پر ایک گہرے گھڑے میں جاگر ا ۔حادثہ کے بعد مقامی لوگ وہا ں پہنچ گئے اور کمسن کو گڑھے سے نکال کر سب ضلع اسپتال کپوارہ میں داخل کیا جہا ں ڈاکٹرو ں نے اسے مردہ قرار دیا ۔کمسن کی لاش جب آ بائی گائو ں لائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا۔ ادھر ڈورو اننت ناگ میں گزشتہ روز سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والی طالبہ فوت ہو گئی ۔نائید پورہ لارکی پورہ کی خوشبو نذیر دختر نذیر احمد گنائی 18 مارچ کو کالج سے اپنے گھر کی جانب لوٹ رہی تھی جس دوران ایک موٹر سائیکل سوار راسحاق احمد سہہ نامی نوجوان نے اسے شدید ٹکر ماری۔خوشبو جان کے سر میں گہری چوٹ لگی جس کے بعد اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا جہاں سے انہیں صورہ منتقل کیا گیا۔ تین روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد پیر کی صبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھی ۔خوشبو کی میت کو جب ان کے آبائی علاقہ پہنچایا گیا تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔خوشبو ڈگری کالج ڈورو میں فسٹ ائیر میں زیر تعلیم تھی۔