Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: کپوارہ میں محکمہ دیہی ترقی کا انتظامی ڈھانچہ ٹھپ | 14بلاک افسران سے خالی
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » کپوارہ میں محکمہ دیہی ترقی کا انتظامی ڈھانچہ ٹھپ | 14بلاک افسران سے خالی
صنعت، تجارت و مالیاتکشمیر

کپوارہ میں محکمہ دیہی ترقی کا انتظامی ڈھانچہ ٹھپ | 14بلاک افسران سے خالی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 12, 2019 11:52 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
کپوارہ//سرحدی قصبہ ترہگام میں لوگو ں نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کی عدم موجودگی کے خلاف محکمہ دیہی ترقی کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے دفتر کو مقفل کیا ہے ۔جمعہ کو لوگو ں کی ایک بڑی تعداد جن میں سر پنچ اور پنج بھی شامل تھے اپنے گھرو ں سے باہر آئے اور ترہگام چوک میں جمع ہوتے ہوئے بلاک ڈیو لپمنٹ آفس پہنچ گئے اور وہا ں بی ڈی او کی عدم موجودگی کے خلاف احتجاج کیا جبکہ ان کے دفتر کو مقفل کیا ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ ترہگام میں گزشتہ6مہینو ں سے بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسر کی کرسی خالی پڑی ہے ۔لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ بلاک ڈیو لپمنٹ کی کر سی خالی ہونے کے بعد بی ڈی او قادر آ باد کو ایڈیشنل چارج دیا گیا لیکن وہ بھی نہیں آتے ہیں جس کی وجہ سے ترقیاتی کام بری طر ح متا ثر ہے ۔سرپنجو ں اور پنچو ں کا کہنا ہے کہ وہ ترقیاتی کامو ں کے معاملہ کے حوالہ سے روز بلاک دفتر ترہگام کا چکر کا ٹتے ہیں لیکن آفیسر کی عدم موجود گی کی وجہ سے یہا ں پر کوئی بھی کام نہیں ہو رہا ہے ۔لوگو ں نے الزام لگایا ہے کہ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کی عدم موجود کے بعد دوسرے بلاک کے بی ڈی او کو ایڈیشنل چارج دیا گیا لیکن وہ بھی نامعلوم وجوہات کی بنا پر نہیں آتے ہیں ۔سر پنجو ں کا کہنا ہے کہ مزکورہ دفتر میں ترقیاتی کامو ں کی لاکھو ں روپیہ کی بلیں التوا میں پڑی ہیں جبکہ نریگاکے تحت کام کر رہے مزدوروں کی یوم اجرت بھی رکی پڑی ہے اور وہ فاقہ کشی کے شکار ہوئے ہیں ۔لوگوں اور سرپنجو ں نے کپوارہ چوکی بل سڑک پر بیٹھ کر محکمہ دیہی ترقی کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ترہگام بلاک میں مکمل بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسر کو تعینات کیا جائے ۔اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر ڈیو لپمنٹ کپوارہ غلام محمد بٹ نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ضلع میں 26بلاک ہیں اور ان میں اس وقت کل 12بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسر موجود ہیں جس کی وجہ سے ایک ایک بی ڈی او کو متعدد بلاکو ں کا ایڈیشنل چارج دیا گیا اور اس طرح ایک بی ڈی اور ایک بلاک میں ایک ہی دن کام کرتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ 14بلاکو ں میں بی ڈی او کی کرسی خالی پڑی ہے جس کے سبب ان بلاکو ں میں تعمیراتی کام متا ثر ہوتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ گو نر انتظامیہ کو فوری طور کپوارہ کے14بلاکو ں میں بی ڈی او کو تعینات کیا جائے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ12بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسر وں میں 4بی ڈی او ایسے ہیں جو حد متارکہ پر کام کرتے ہیں جن میں بلاک ٹیٹوال ،ٹنگڈار ،مژھل اور کیرن شامل ہیں اور باقی 8میں سے ایک بی ڈی او کو ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر کا چارج دیا گیا ہے اور اس وقت 22بلاکو ں میں 7بی ڈی او کام کرتے ہیں ۔
 
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر میں دوہرے نظام سے افراتفری اور انتشار، ریاستی درجہ بحالی ہی واحد حل: طارق قرہ
تازہ ترین صفحہ اول
سری نگر جموں شاہراہ پر سکیورٹی مزید سخت، چپے چپے پر سلامتی عملے کی تعیناتی
تازہ ترین صفحہ اول
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین

Related

کشمیر

لسانی تنوع ترقی کی کلید

September 19, 2025
کشمیر

بارشوں اورسیلاب سے دھان فصل کونقصان

September 19, 2025
کشمیر

عوامی ایکشن کمیٹی اور اتحاد المسلمین

September 19, 2025
کشمیر

۔1996 میں پلوامہ میں دوہرے قتل کا معاملہ

September 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?