کپوارہ؍ ؍ کپوارہ میں جمعہ کو محکمہ تعلیم میںکام کررہے سی پی ڈبلیو اور باورچیوں نیاحتجاج کیا۔ احتجاجیوں کاکہنا ہے کہ انہو ں نے سرکاری اسکولوںکی تعمیر کیلئے اپنی ملکیتی اراضی فراہم کی اوراس کے عوض سرکار نے انھیں نوکری فراہم کر نے کا وعدہ کیا تھا جو ابھی تک پورا نہیں کیا گیا جو سرا سر ناانصافی ہے ۔ خمریال تعلیمی زون میں درجنو ں سی پی ڈبلیو اور باروچیو ں احتجاج کے دوران کئی سرکاری سکولو ں کو مقفل کیا ۔انہو ں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ اگر ان کی جائز مانگو ں کو پورا نہیں کیا گیا تو وہ زور دار احتجاجی مہم چھیڑ دیں گے ۔