کپوارہ//ہلمت پورہ کپوارہ میں محکمہ بجلی کاایک عارضی ملازم کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا۔اطلاعات کے مطابق محکمہ بجلی کا عارضی ملازم محمداشرف حجام ساکن گوٹلی پورہ ہلمت پورہ علاقہ میں بدھوار شام کودیر گئے بجلی کی ترسیلی لائن جوطوفانی ہوائوں کی وجہ سے گرگئی تھی ،کی مرمت کرنے گھر سے نکلا۔محمداشرف کے گھروالوں کے مطابق اُسے محکمہ نے پہلے ہی گرین سگنل دیاکہ مقامی رسیونگ اسٹیشن کی بجلی سپلائی کو کاٹ دیاگیا ہے اور کسی پریشانی کے بغیر ترسیلی لاین کی مرمت کرسکتا ہے۔اہلخانہ کے مطابق جونہی محمداشرف بجلی سپلائی کی بحالی کیلئے کھمبے پرچڑھاتوتاروں کو چھوتے ہی بجلی کاکرنٹ اُس کے پورے جسم میں دوڑ گیاجس کے نتیجے میں وہ موقعہ پر ہی دم توڑ بیٹھا۔اگرچہ محمداشرف کے ساتھیوں نے اُسے ضلع اسپتال کپوارہ پہنچایا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے.۔