کپوارہ//معروف کرکٹر عرفان پٹھان نے اتوار کو کپوارہ کا دورہ کر کے کر کٹ ٹورنا منٹ کا افتتاح کیا ۔عرفان پٹھان نے ریاستی کر کٹ ایسوسی ایشن اور نوجوان کر کٹ کھلاڑی پرویز رسول کے ہمراہ کپوارہ کا دورہ کیا جہا ں انہو ں نے قصبہ میں غالی زو میں موجود میدان میں کرکٹ ٹورنا منٹ کاافتتاح کیا ۔اس موقعہ پر عرفان پٹھان نے کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے کھلا ڑیو ں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنے مشورو ں سے نوازا اور کرکٹ کے میدان میں اپنا لوہا منوانے کے لئے سخت محنت کرنے کی صلح دی ۔غالی زو میں ضلع کے مختف علاقوں سے آئے ہوئے کھلاڑیو ں نے عرفان پٹھان اور پرویز رسول کا استقبال کیا جبکہ ان سے ملاقات کے دوران کہا کہ عرفان پٹھان اور پرویز رسول جیسے کر کٹر ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔