اشرف چراغ
کپوارہ//ضلع کپوارہ میں سڑک کے دو الگ الگ حادثات میں ایمو لنس ڈرائیور اور ایک بس کنڈیکٹر لقمہ اجل بن گئے ۔ سرحدی علاقہ کرناہ میں اتوار کی رات سب ضلع اسپتال ٹنگڈار سے دردزہ میں مبتلا ایک خاتو ن کو ڈاکٹرو ں نے سرینگر منتقل کیا اور جب ڈارئیور مریضہ کو سرینگر میں چھو ڑ کر واپس کرناہ جارہا تھا تو نستہ ژھن گلی (سادھنا ٹاپ)پار کرتے ہی منی ایمبولنس زیر نمبر JKO9/8992کو حادثہ پیش آیا اور گا ڑی گہری کھائی میں جا گری ۔پیر کی 12بجے تک ایمبولنس گاڑی واپس نہیں پہنچی تومعلوم ہوا کہ ایمبو لنس نے صبح 6بجے نستہ ژھن درہ پار کیا جس کے بعد انتظامیہ اور فوج متحرک ہو گئی اور ایمبولنس کو کو گہری کھائی میں دیکھا گیا۔جہاں ڈرائیور شکور احمد اعوان ولد عبد الرحمان اعوان ساکن ٹیٹوال کرناہ کی لاش بھی پڑی ہوئی تھی۔بعد میں لاش کو کھائی سے اوپر لایا کر آ بائی گائوں پہنچایا گیا جہاں کہرام مچ گیا ۔ادھرضلع میں ہی ایک نجی سکول اے جیز پبلک سکول کی بس بچو ں کو تارت پورہ لیکر جارہی تھی کہ قلمونہ رامحال میں بس کنڈیکٹر عازم احمد شیخ ساکن سونتی پورہ کرالہ پورہ بس سے گر کر شدید طور زخمی ہوا ۔اگرچہ مقامی لوگو ں نے اسے اسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھا ۔