عظمیٰ نیوز سروس
کپوارہ،//ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر کپوارہ نے ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے کل ایک روزہ جاب فیئر کا انعقاد کیاجس میں کئی ممتاز تنظیموں نے شرکت کرکے مختلف شعبوں میں 160 سے زیادہ اسامیاں پیش کیں۔اس موقعہ پرM/S Recforge International Pvt. Ltdنے6 بے روزگار نوجوانوں کو موقع پر آفر لیٹر فراہم کئے جبکہM/S Mir Job Placement Pvt. Ltdنے2 بے روزگار نوجوانوں کو موقع پر آفر لیٹرز فراہم کیے۔اس کے علاوہ 119 تازہ رجسٹرکیے گئے اور 56 امیدواروں کو دوسرے مرحلے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔کیریئر کونسلنگ آفیسر، ڈی ای اینڈ سی سی کپوارہ نے شرکاء کو مشن یوتھ جے اینڈ کے کے تحت روزی روٹی پیدا کرنے کی مختلف اسکیموں کے بارے میں مطلع کیا جن میں ممکن، تیجسوینی اور ایس ای آئی شامل ہیں۔میلہ میں پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایمپلائمنٹ آفیسر کپواڑہ نے معززین، پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں کے سی ای اوز/ایم ڈیز، اور حصہ لینے والے نوجوانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔جے کے ای ڈی آئی کپواڑہ کے ریسورس پرسنز نے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں میں کاروباری ترقی کی مہارتوں کی اہمیت پر زور دیا۔