کپوارہ//اشرف چراغ //کپوارہ ضلع میں ہورہی تعمیراتی کامو ں کو مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبائی براہ کشمیر نے کہا کہ سرکار لوگو ں کو سرکار لوگو ں کو سہولیات بہم رکھنے کی وعدہ بند ہے ۔کپوارہ دورہ کے دوران صوبائی سر براہ بصیر احمد خان نے ضلع میں ہورہی ترقیاتی کاموں کی جانکاریضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر سے حاصل کی ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے ضلع میں ہورہی تعمیراتی کا موں کا خاکہ انہیں پیش کیا ۔صوبائی سربراہ نے موسم سرما کے پیش نظر ضلع میں لوگو ں کو در پیش مسائل فوری طور حل کرنے کی بھی ہدایت دی ۔بصیر احمد خان وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے کپوارہ دورہ کے دوران لوگو ںکو درپیش مسائل فوری طور اور مقررہ وقت پر یقین دہانی سے متعلق بھی جانکاری حاصل کی ۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کپوارہ میں ایک عوامی دربار کے دوران 114کاموں پر موقع پر ہی مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی جبکہ کئی اہم پرجیکٹوں کے لئے 6کروڑ 70لاکھ کی رقومات بھی واگزار کی ۔صوبائی سر براہ نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ وزیر اعلیٰ نے لوگو ں کو اپنے دورے کے دوران جو یقین دہانیدی تھی ان تعمیراتی کاموں کو 20نو مبر تک مکمل کیا جائے ۔صوبائی سر براہ بصیر احمد خان نے ضلع انتظامیہ کے اس کام کو سراہا کہ ضلع میں تعمیراتی کام بڑی شد و مد سے جاری ہیں ۔