سری نگر// سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک بی جے پی لیڈر کی حفاظت پر تعینات ایک سپیشل پولیس افسر(ایس پی او) اور اس کا ساتھی ہتھیار سمیت لاپتہ ہوگئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ میں بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر راشد زرگر کی حفاظت پر تعینات ایک ایس پی او اور اس کا ساتھی اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہتھیاروں سمیت لاپتہ ہوگئے۔
مفرور ایس پی او کی شناخت ثاقب تانترے ساکن بوہی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایس پی او کے ساتھ اس کا ساتھی عارف احمد بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں اور ضلع میں الرٹ جار ی کیا گیا ہے۔