کپوارہ//ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابی نتا ئج سامنے آنے کے بعد بھارتیہ جنتا پا رٹی کپوارہ نے ایک ریلی نکالی جس میں لوگو ں کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔بدھ کے روز کپوارہ کے ٹاون ہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک کنونشن منعقد ہوا جس کے بعد پارٹی کارکنو ں نے پارٹی کے سینئر لیڈر جاوید قریشی کی قیادت میں ایک ریلی نکالی جو بائی پاس سڑک سے ہوتے ہوئے مین چوک ریگی پورہ پہنچ گئی ۔اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنو ں نے جمو ں و کشمیر میں پارٹی کی جیت پر جشن منایا اور ڈھول پر رقص کیا ۔اس موقع پر جاوید قریشی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے جمو ں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے حوالہ سے ایک مثال قائم کی ہے اور اس پارٹی کا مقصد ہے کہ ملک کی ہر ریاست میں یکساں ترقی ہو۔انہو ں نے کہا کہ بی جے پی پورے ملک میں تعمیر و ترقی کی خواہا ںہے، جب کہ ان کی حکومت نے غریب اور پسماندہ لوگو ں کی بھلائی کے لئے کام کیا ۔انہو ں نے عوام کو ا س بات پر مبارک بادی دی کہ انہو ں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امید وارو ں کو ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں ووٹ دیکر مثال قائم کی اور عوام کے منڈیت سے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی پورے جمو ںو کشمیر میں اول پارٹی رہی ۔جاوید قریشی نے کہا کہ حریت اور جنگجویت نے یہا ں کے عوام کو دبا کے رکھا تھا تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوگو ں کے دلو ں سے یہ خوف نکالا اور جمو ں و کشمیر کو ترقی کی راہ کی پر گا مزن کیا ۔انہو ں نے کہا دفعہ 370ختم ہو نے کے بعد یہا ں کے سیاست دانو ں کی تمام دائو پیچ ختم ہو گئے اور جب سے یہ دفعہ ختم ہو گیا تب سے جمو ں و کشمیر میں میں حالات معمول پرآگئے ہیں ۔بی جے پی کپوارہ نے کہا کہ لوگ امن چاہتے ہیں اور ترقی کے خواہا ں ہیں ۔