کپوارہ//ٹھنڈی پورہ کرالہ پورہ میں 22سالہ سو مو ڈارئیور کی یاد میں منگل کو سومو ڈرائیور ایسوسی ایشن کرالہ پورہ اور کپوارہ نے پر امن احتجاج کیا۔انہوں نے ٹھنڈی پورہ جاکر آصف کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ سومو ڈرائیور ایسو سیشن کرالہ پورہ اور کپوارہ کے زعماء کرالہ پورہ میں جمع ہوئے اور لبریشن فرنٹ کے ظہور احمد بٹ کی قیادت میں ایک پر امن جلوس نکالا جس کے بعد سومو ڈارئیور ٹھنڈی پورہ پہنچ گئے جہاںانہوں نے آصف کے مقبرے پر فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر فرنٹ لیڈر نے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا جبکہ سو مو ڈارئیور ایسو سی ایشن نے قصور وارو ں کو فوری طورگرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
کرالہ پورہ میں 3روز کے بعدمعمولات زندگی بحال
اشرف چرا غ
کپوارہ//کرالہ پورہ کپوارہ میں نوجوان سومو ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد منگل کو 3روز بعد زندگی اپنی پٹری پر لو ٹ آئی اور انٹر نیٹ سروس کو بھی بحال کیا گیا ۔اتوار کے روز کرالہ پورہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں اس وقت حالات کشیدہ ہو گئے جب ٹھنڈی پورہ کے ایک 22سالہ نوجوان کو فوج نے دوران شب مار دیا ۔آصف اقبال بٹ جو پیشہ سے ایک سو مو ڈارئیور تھا کی ہلاکت پر کرالہ پورہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں 2روز تک مسلسل ہڑتال کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی جبکہ پورے ضلع میں مو بائل انٹر نیٹ سروس کو بھی معطل کر کے رکھ دیا ۔منگل کے رو ز کرالہ پورہ اور اس کے مضافاتی دیہات میں معمولات زندگی دو بارہ بحال ہو گئی اور بازارو ں میں رونق لو ٹ آئی ۔پورے ضلع میں موبائل انٹر نیٹ سروس کو بھی 3روز بعد بحال کیا گیا ۔واضح رہے کہ کرالہ پورہ ،بٹہ پورہ ،پنزگام اور راوت پورہ علاقوں میں اتوار کے روز 22سالہ آصف بٹ کی ہلاکت پر لوگو ں نے سخت احتجاجی مظاہرے کئے اور ان علاقوں میں 3روز تک مسلسل ہڑتال رہی منگل کو مذکورہ علاقوں میں دکانیں کھل گئیں اور تجارتی سر گرمیاں بھی بحال ہو گئی ۔