کپوارہ// شوپیاں ہلاکتو ں کے خلاف کپوارہ بار ایسوسی ایشن نے بدھ کو احتجاج کرتے ہوئے عدالتو ں کا بائیکاٹ کیا ۔بار صدر ایڈوکیٹ غلام محمد شاہ کی سر براہی میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقدہوئی جس میں جاں بحق کئے گئے شہریو ں کوخراج عقیدت پیش کیا گیا ۔بارایسوسی ایشن کپوارہ نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملو ث اہلکارو ں کو سزا دی جائے ۔ بار ایسو سی ایشن نے کہا کہ عام شہریو ں کی ہلاکت کاکوئی جو از ہی نہیں ۔ایڈوکیٹ شاہ نے فوج کے بیان کو مسترد کیا اور مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی تحقیقات عمل میں لائی جائے اور قصور وارو ں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں ۔