عظمیٰ نیوزڈیسک
نئی دہلی// سینئر وکیل اور کانگریس لیڈر کپل سبل نے کیجریوال کی عبوری ضمانت سے متعلق وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر اعتراض جتایا ہے۔ کپل سبل نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امت شاہ کو قانون کی مناسب جانکاری نہیں ہے۔کپل سبل نے کہا، ‘امت شاہ نے آج ایک بیان دیا ہے۔ میرے خیال میں یہ ایک انتہائی قابل اعتراض بیان ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے ارادوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے (امت شاہ) کہا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ کیجریوال کو عبوری ضمانت مل گئی ہے۔