رپورٹ آئی نگیٹیو
برمنگھم// (یو این آئی) ہندوستان کے کپتان روہت شرما کووڈ-19 کی رپورٹ نگیٹیو آنے کے بعد آئیسولیشن سے باہر آ گئے ہیں اور اب انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے جس کی شروعات7 جولائی کو ساؤتھمپٹن میں پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل سے ہوگی۔ لیسٹر شائر کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ کے دوران مثبت پانے کے بعد روہت انگلینڈ کے خلاف جاری پانچویں ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے ۔روہت کی کووڈ رپورٹ نگیٹیوآئی ہے اور میڈیکل پروٹوکول کے مطابق وہ اب قرنطینہ سے باہر ہیں۔
کپتان روہت شرما نے کورونا کو ہرایا