عظمیٰ نیوز سروس
جموں //پولیس نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے ’’آپریشن سنجیوانی‘‘کے تحت کٹھوعہ کے لکھن پور کے گولڈن گیٹ علاقے میں تقریباً 65 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد کیا ہے اور ایک شخص کو منشیات لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ23جولائی کو پولیس سٹیشن لکھن پور میں قابل اعتماد ذرائع سے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص یعنی راشد علی سکنہ تحصیل رام نگر ضلع ادھم پورحال کوریپنو تحصیل مارہین ضلع کٹھوعہ نے منشیات کی فروخت کا غیر قانونی کاروبار کیا اور اپنے قبضے میں بھاری مقدار میں منشیات رکھنے کے علاوہ گولڈن گیٹ کے قریب لکھن پور علاقے کے لوگوں کو فروخت کرنے کی کوشش کی۔جانکاری موصول ہونے کیساتھ ہی پولیس نے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کٹھوعہ اور ایس ایچ او پی ایس لکھن پور کی نگرانی میں پولیس سٹیشن لکھن پور کی ایک پولیس ٹیم نے گولڈن گیٹ لکھن پور علاقے میں ایک خصوصی ناکا لگایا / چیکنگ کے دوران مذکورہ شخص کو گرفتار کرنے کے بعد اُس کی تلاشی لی گئی جس کے دوران اُس کے قبضہ سے مذکورہ منشیات باز یاب ہوئی ۔پولیس نے منشیات کو ضبط کر لیااور ایک منشیات فروش کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 74/2024 U/S 8/21/22/ این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس اسٹیشن لکھن پور میں درج کیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔