کٹھوعہ میں گاڑی کھائی میں گری

نیوز ڈیسک
کٹھوعہ// جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں جمعہ کو ایک مسافر گاڑی کے سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے تین افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ بلاور کے علاقے میں بگن-کٹلی روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ٹیکسی کا ڈرائیور موڑ پر مسافروں سے بات چیت کرتے ہوئے کنٹرول کھو بیٹھا۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کارکن فوری طور پر حرکت میں آئے اور جائے وقوعہ سے تین لاشیں نکال لیں۔ 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ لقمہ اجل بنے افراد کی شناخت رسا سنگھ، جنتی بیگم اور سابو بیگم کی کے بطور ہوئی ہے۔