جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہندوستان اور پاکستان کی فورسز کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فورسز نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے منیاری، سپوال اور کرول کرشنا علاقوں میں بدھ کی شام دیر گئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کر دی جس کا سلسلہ جمعرات کی صبح تک جاری رہا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فورسز کی طرف سے کی جانے والی اس گولہ باری سے منیاری علاقے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔