جموں/عظمیٰ نیوز سروس/سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب 3 مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی ہے، جنہیں دہشت گرد سمجھا جاتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ایک خصوصی پولیس افسر(ایس پی او)نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ہیرا نگر سیکٹر میں جنگی چک کے قریب ترنہ نالہ میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ سرحدی پولیس چوکی سانیال کے پورے علاقے میں فوری طور پر الرٹ جاری کر دیا گیا اور پولیس، فوج اور بی ایس ایف کی کمک کو مشترکہ تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے لیے روانہ کیا گیا۔ ترنہ نالہ اور ملحقہ دیہات بشمول رکھ سرکار پالہی اور پاتھوال میں تلاشی جاری ہے۔