سرینگر //سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوزنے کہا ہے کہ’ جموں صوبے کی سکیولر سیاسی جماعتوں اور افراد کے لیے یہ موقع آگیا ہے کہ وہ کھلے عام آر ایس ایس اور بی جے پی کی فرقہ وارانہ مہم جوئی کو ناکام بنائیں۔کٹھوعہ میںآر ایس ایس اور بی جے پی کے عناصر نے جو مذموم حرکت کی ہے اور 8 سالہ معصوم بچی کے ساتھ عصمت دری کے بعد قتل کرنے والے مجرم کی حمایت کی ہے اس سے پورا سکیولر سماج ہل گیا ہے اور وقت آگیا ہے کہ سکیولر جماعتیں کھل کے آر ایس ایس اور بی جے پی کی مجرمانہ فرقہ پرستی کو فنا کرنے کی تحریک شروع کریں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ ’ـ نارتھ پول ساوتھ پول گٹھ جوڑ‘کو کم از کم کھلے طور پر کابینہ کی میٹنگ میں کٹھوعہ کی مجرمانہ فرقہ پرستی کی مذمت کرنی چاہے ۔‘‘