نئی دہلی //این ایچ ایل ایم ایل (نیشنل ہائی ویز لاجسٹکس مینجمنٹ لمیٹڈ) اور کٹرا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے درمیان مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز، نتن گڈکری، مرکزی وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ، ایل جی منوج سنہا اور مرکزی اور ریاستی حکامکی موجودگی میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔اس پہل کے ایک حصے کے طور پر، ویشنو دیوی مندر جانے والے یاتریوں کے سفر کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کٹرہ میں انٹر ماڈل اسٹیشن تیار کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ملک بھر میں مسافروں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بہتر بنانے کے لیے ملک بھر میں انٹر ماڈل اسٹیشن تیار کر رہی ہے۔
گنیش چترتھی پر ایل جی کی مبارکباد
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گنیش چترتھی کے پرمسرت موقع پر عوام کو اپنی پرتپاک مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، “گنیش چترتھی کے مقدس موقع پر، میں سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خدا گنیش، عقل، خوشحالی اور خوش قسمتی کی علامت، ہماری زندگی سے تمام رکاوٹوں کو دور کرے اور ہر ایک کو خوشی، خوشحالی اور امن سے نوازے۔”