سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اولمپیئن راکیش کمار کو 2024 کے لیے باوقار ارجن ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد دی۔ کٹرہ سے تعلق رکھنے والے کمار نے نئی دہلی میں صدر دروپدی مرمو کے ہاتھوں یہ ایوارڈ وصول کیا۔عمر عبداللہ نے X پر لکھا”صدر دروپدی مرمو کے ہاتھوں 2024 کے لئے باوقار ارجن ایوارڈ سے نوازے جانے پر راکیش کمار کو دلی مبارکباد۔ راکیش نے پیرا تیر اندازی کے میدان میں اپنا نام روشن کیا ہے اور جموں و کشمیر میں ہم سب کے لیے ایک تحریک ہے۔ میں ان کی مزید کامیابی کی خواہش کرتا ہوں، “۔