جموں // سابقہ نائب وزیر اعلی و بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر کویندر گپتا نے حلقہ گاندھی نگر کے پارٹی کے عہدہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک بی جے پی لیڈر کو چاہیے کہ وہ کم سے کم ایک پولنگ بوتھ کی ذمہ واری سنبھالیں اور اسکے لئے کام کریں۔پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ انتخابات 2019 فقط بی جے پی کی کامیابی یقینی بنانا اور مودی کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہی نہیں ہے بلکہ یہ خاندانی سیاست اور خوشنودی سیاست کا خاتمہ بھی ہوگا،جس کے لئے ریاست کی تمام چھ نشستوں پر بی جے پی کی کامیابی یقینی بنانی ہوگی۔انہوں نے پارٹی کے ہر ایک کارکن کو گھر گھر جاکر لوگوں کو بی جے پی کے پروگراموں اور پالسیوں کی جانکاری فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھ مستحکم بنانے کیلئے ہمیں جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ سے جگل کشور کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنا وعدہ نبھایا ہے ،اُس نے بھارت کو فخر دلایا ہے جیسا کہ انہوںنے پانچ سال قبل بولا تھا۔انہوںنے کہا کہ مودی سرکار نے ریاست کی بھلائی و بہتری کے لئے بہت سارے کام کئے۔انہوںنے کہا کہ جگل کشور کی نیک نیت کاوشوں سے کئی اہم پروجیکٹ جیسے کہ ایمز، آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ، جموں ائیر پورٹ کی کشادگی، جموں ریلوے اسٹیشن کو جاب نظر بنانا، جموں ۔پونچھ روڈ کو کشادہ کرنا و غیرہ شروع کئے گئے۔ اس موقعہ پر جگل ڈوگرہ، وینو کھنہ، پنڈت اشوک کھجوریہ، جائی دیپ شرما ، پون سنگھ ، سرجیت چودھری، نریندر سنگھ ،راہل کمار، اجے کامر، ہر وم شرما ، ریکھا مہاجن اور اندو بھوشن بھی انکے ہمراہ تھے۔