سرینگر// شہر کے کوکر بازار میں10 دسمبر کو آگ کی ایک بھیانک واردات کے دران پیشہ وارانہ ذامہ داریاں نبھانے کے دران زخمی ہوئے لیڈنگ فائر مین عبدالمجید وانی ایک ہفتے تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔عبدالمجید وانی سرینگر کے صدر اسپتال میں گزشتہ7 دنوں سے زیر علاج تھے،تاہم سنیچر سہ پہر انہوں نے آخری ہچکی لی،اور ہمیشہ کیلئے خاموش ہوگئے۔جوائنٹ ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز محمد اکبر ڈار نے عبدالمجید کے موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ10دسمبر کو کوکر بازار میں آگ بجھانے کے ایک واقعہ پیش آیا تھا،جس میں عبدالمجید پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھا رہے تھے،جس کے دوران وہ تیسرے مالے سے نیچے گر گئے اور انکی ریڑ کی ہڈی میں شدیدچوٹ آئیں۔انہوں نے کہا کہ سنیچر کی شام کو عبدالمجید زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسیں۔جوائنٹ ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز محمد اکبر ڈار نے مرحوم وانی کو ایک بہادر انسانی قرار دیتے ہوئے کہا انہوں نے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی زندگی کی پرواہ کیئے بغیر خطرے میں ڈال دیا،جس دوران وہ زخمی ہوئے۔