سید زاہد
کوٹرنکہ/ /کوٹرنکہ سب ڈویژن کی متعدد رابطہ سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں لیکن مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ٹریفک حکام کی جانب سے کوئی دھیان ہی نہیں دیا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ڈرائیوروں کی جانب سے گاڑیوں میں شدید نوعیت کی اور لوڈنگ کی جاتی ہے جس کی وکہ سے ہر وقت حادثات کا خدشہ رہتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کوٹدھڑا کرہڈ رابطہ سڑک پر چلنے والی منی بسوں کی چھت پر بھی لوگوں کو سوار کیا جاتا ہے جبکہ ڈرائیوروں و ٹرانسپورٹروں کی جانب سے سواریوں کیساتھ انتہائی درجہ کی بدکلامی اور بد تمیزی کی جاتی ہے ۔غور طلب ہے کہ کچھ رابطہ سڑکوں پر مسافر گاڑیوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے صورتحال مزید ابتر ہوتی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مزید گاڑیوں کی فراہمی کیساتھ ساتھ لاقانونیت کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی بنیادوں پر اقدمات اٹھائے جائیں ۔