کوٹرنکہ //قدرتی حسن سے مالا مال کوٹرنکہ سب ڈویژن میں محکمہ سیاحت کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلئے عملی بنیادوں پر کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے جس کی وہ سے مذکورہ سب ڈویژن کے سیاحتی مقامات پر سیاحتی نقشے پر لانے میں رکائوٹیں پیدا ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے سیاحت کو بڑھائو دینے کیلئے کوٹرنکہ کنڈی کے مقام پر 2008میں ایک عمارت تعمیر کی تھی لیکن کروڑو ں روپے خرچ کرنے کے بعد بھی اس جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ تعمیر شدہ عمارت بھی آہستہ آہستہ کھنڈرات میں تبدیل ہو نا شروع ہو گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ تعمیراتی ڈھانچے کے ملحقہ علاقوں میں جہاں بلند پہاڑیاں ہیں وہائیں علاقہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے لیکن علاقہ کو سیاحتی نقشے پر لانے کیلئے محکمہ کی جانب سے کوئی دھیان ہی نہیں دیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جہاں دریا آنس علاقہ میں منفرد مقام کا حامل ہے وہائیں ملحقہ علاقہ کی پہاڑیاں ایک دلفریب منظر پیش کرتی ہیں اور مذکورہ مقام کو سیاحتی نقشے پر لانے کیلئے علاقہ مکینوں کی جانب سے بھی کئی مرتبہ حکام سے رجوع کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ کو سیاحتی نقشے پر لانے کیلئے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے ۔