محمد بشارت
کوٹرنکہ //ضلع راجوری کے کوٹرنکہ قصبہ سے تین کلو میٹری کی دوری پر کوٹرنکہ سے کنڈی کی طرف جارہی آلٹو کار زیر نمبر ۔1102دیر رات ڈرائیوار کے قابو سے باہر ہو کر ایک گہری کھای میں جا گری جس میںڈرائیوار محمد شکور ولد مصری جنگیریال ساکنہ کھڈیون کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد کے تحت اسے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کنڈی کوٹرنکہ پہنچایااور پوسٹ مارٹم کرنے کے بعدنعش کو لواحقین کے حوالہ کیا جبکہ پولیس تھانہ کنڈی میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔اس دوران حلقہ انتخاب بدھل سے تعلق رکھنے والے تمام سیاسی و سماجی تنظیموں سے منسلک لیڈران نے اس درد ناک حادثہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میںاہل خانہ کے غم میںبرابر کے شریک ہیں ۔