کوٹرنکہ میں حالیہ بارشوں سے شد ید تباہی | سڑکوں کی بحالی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی مانگ

محمد بشارت

کوٹرنکہ //گزشتہ دنوں خطہ پیر پنچال میں ہوئی شدید بارشوں کی وجہ سے کوٹرنکہ سب ڈویژن میں لوگوں کی املاک و سڑکوں کا شدید نقصان ہوا ہے ۔سب ڈویژن کے بلاک پیڑی پروڑی نالہ ،سوکڑ چمبری تراڑ پنہیڈ و دیگر علاقوں میں بارش کی وجہ سے بھاری نقصان ہوا ہے جبکہ سڑکوں کے نقصان و تباہی کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔این سی اکائی کے یوتھ صدر مختار گورسی نے بتایا کہ بارش سے لوگوں کی زراعی اراضی کو بھاری نقصان ہوا ہے مکی کی فصل تباہ و برباد ہوگی ہے اسی کے ساتھ پروڑی ،سوکڑ ،پنہیڈ چمبری تراڑ سڑک دھنس گئی ہے اور علاقہ میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔علاقہ معززین نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو جلد ازجلد تباہ سڑکوں کو درست کر کے سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ لوگوں کے نقصان کا تخمینہ لگا کر نقصان کا معاوضہ فراہم کیاجائے ۔