عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//انڈین آرمی نے ضلع راجوری کے کوٹرنکہ میں واقع جواہر نوودیہ ودیالیہ (جے این وی) میں منشیات کے استعمال کے خلاف ایک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا۔یہ پروگرام ’نوجوانوں کا تحفظ اور بنی نوع انسان کی فلاح‘ کے عنوان کے تحت منعقد کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ منشیات کا استعمال اور منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ دنیا بھر میں معاشروں کو متاثر کرنے والے سنگین مسائل ہیں۔لیکچر میں بتایا گیا کہ منشیات کا غلط یا غیر ضروری استعمال جسمانی، ذہنی اور سماجی نقصان کا باعث بنتا ہے، جبکہ منشیات کی غیر قانونی پیداوار، تقسیم اور فروخت افراد اور برادریوں پر تباہ کن اثرات ڈالتی ہے۔شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ جیسے جڑے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کثیر جہتی اور جامع حکمتِ عملی کی ضرورت ہے، جس میں حکومت، برادری، طبی ماہرین، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انفرادی کوششیں سب شامل ہیں۔پروگرام میں کل 30 شرکاء نے حصہ لیا، جن میں 12 لڑکے، 15 لڑکیاں اور 3 اساتذہ شامل تھے۔ طلباء اور مقامی برادری نے انڈین آرمی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ضلع راجوری کے پسماندہ علاقوں میں نوجوانوں اور عوام کو متاثر کرنے والے سماجی مسائل پر ایسے آگاہی پروگرامز اور سیمینارز منعقد کئے۔