جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھرکے کوٹاں علاقہ میں موٹر سائیکل حادثہ میں دو نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گئے جن کو مقامی لوگوں نے فوری طورسب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا ۔تفصیلات کے مطابق مینڈھرکے کوٹاں علاقہ میں ایک موٹر سائیکل کو اُس وقت حادثہ پیش آ گیا جب وہ تیز رفتاری سے مینڈھر کی طرف آ رہے تھے۔ دونوں نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گئے جن کو مقامی لوگوں نے مینڈھر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بنیادی علاج و معالجہ کرنے کے بعد بہتر علاج کیلئے گورئمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا جن کی شناخت محمد طاہر اُور صدام حسین سکنہ سندوٹ بالاکوٹ کے طور پر ہوئی ۔