اقوام متحدہ// اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا کہ کووڈ 19دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑا عالمی چیلنج ہے لیکن اس مسئلہ سے پہلے دنیا اور کئی تبدیلیوں سے گزر رہی تھی جس میں موسمیاتی تبدیلی ان سب سے اہم ہے ۔ہر سال 24 اپریل کو منایا جانے والے بین الاقوامی کثیرالجہتی دن پر ایک پیغام دیتے ہوئے مسٹر گوٹریس نے کہا کہ کووڈ -19 وبا ایک تکلیف دہ یاد ہے کہ دنیا کتنی گہرائی سے وابستہ ہے ۔انہوں نے کہا‘‘ وائرس کسی حدود میں نہیں بندھا ہے اور یہ ہم سب کے لئے ایک عالمی چیلنج ہے ۔اس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں ایک کنبے کے طور پر ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ’’۔مسٹر گوٹریس نے کہا‘‘ ہمیں اقتصادی اور سماجی تباہی سے بچنے کے لئے تمام کوششوں پر عمل کرنا چاہئے ۔ ہمیں ان بے ضابطگیوں اور عدم مساوات کی طرف توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔
484ارب ڈالر کے راحت بل پرٹرمپ کے دستخط