یو این آئی
برازاویلی// جمہوریہ کونگو کے صوبے مائی ڈومبے میں دو روز قبل ڈوبنے والی ایک کشتی پر سوار 271 افراد میں سے 80 کی نعشیں بازیاب کرلی گئی ہیں۔صدر فیلیکس شیشے کیدی نے بتایا ہے کہ یہ کشتی دریائے کوُوا پر انجن میں خرابی کے باعث ایک چٹان سے ٹکراتے ہوئے ڈوبی تھی۔بتایا گیاہے کہ اس کشتی پر سوار 271 افراد میں سے 100 کو بچا لیا گیا جبکہ 86 افراد کی تلاش جاری ہے۔اس علاقے میں موسمی حالات کے پیش نظر شدید بارشوں کے باعث اس قسم کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں ،دیگر جانب بحری جہازوں اور کشتیوں کا ناقص معیار بھی ان حادثات کے اسباب میں سے ایک ہوتا ہے۔ملک میں سڑکوں کی کمیابی کے باعث نقل و حمل کا ذریعہ دریاوں اور جھیلوں کے ذریعے استعمال میں لایا جاتا ہے۔