کولگام // ضلع کولگام کے پولیس اسٹیشن میں ایک حادثاتی فائرنگ کے واقعہ میں 2اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پولیس تھانہ کولگام میں ایک پولیس کانسٹیبل اپنی سروس رائفل کی صفائی کررہا تھا جس کے دوران اچانک گولیاں نکل آئین جن کے نتیجے میں پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔زخمی ہونے والے پولیس اپلکاروں کی شناخت کانسٹیبل ظہیر عباس اور کانسٹیبل فیاض احمد کے بطور ہوئی ہے۔جنوبی کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ’پولیس تھانہ کولگام میں حادثاتی فائرنگ سے دو اہلکاروں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں‘۔