نیوز ڈیسک
سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کٹرا سو علاقے میں جمعرات کی صبح ایک 19 سالہ نوجوان کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے کٹراسو علاقے میں ایک نوجوان بدھ کو اپنی گاڑی کو مقامی ندی پر دھونے کے لئے گیا تھا لیکن وہ واپس نہیں لوٹا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ نوجوان کی لاش جمعرات کی صبح ندی کے کنارے پر پائی گئی۔
متوفی کی شناخت مرتضیٰ رنگریز ولد شاہین احمد ساکن بونہ گام کولگام کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے جائے موقع پر پہنچ کر لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔