کولگام //سرندو کولگام میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے ایک ڈپٹی سر پنچ کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔پولیس نے بتایا کہ کولہ پورہ نامی گائوں میں (ڈپٹی سر پنچ)پنچ محمد یعقوب ڈار ولد غلام محمد ساکن سرندو کولگام پر شام دیر گئے اسلحہ برداروں نے نزدیک سے گولیاں چلائیں اور وہ شدید طور پر زخمی ہوا۔اسے فوری طور پر ضلع اسپتال لیا گیا تاہم وہ تب تک دم توڑ چکا تھا۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر مظفر زرگر نے بتایا کہ مہلوک شخص کو جب اسپتال پہنچایا گیا تو وہ تب تک دم توڑ چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسکی گردن اور سینے میں گولیاں لگی تھیں۔واقعہ کے فوراً بعد پولیس و فورسز اہلکار یہاں پہنچ گئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کی۔