سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں پولیس نے ایک پولیس اہلکار اور ریٹائرڈ فوجی کو ایک کمسن بچی کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ دو ملزمان کے ساتھ ساتھ ایک خاتون اور مزید ایک شخص کو بھی متعلقہ قانونی دفعات کے تحت16سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور اسے حاملہ بنانے کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں تھانہ قاضی گنڈ میں ایف آئی آر نمبر61کے تحت معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسی علاقے میں گذشتہ سوموار کو ایک ٹرک میں ایک لڑکی کی عصمت لوٹنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔