یو این آئی
سرینگر//ضلع کولگام کے پیر بل فرصل گائوں میں جمعہ کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک نے تین سالہ بچی کو ٹکر مارا جس کے نتیجے میں اس کی موقع ہی موت ہوگئی ۔پیر بل فرصل گائوں میں جمعہ کی صبح اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب ایک ٹرک زیر نمبر JK05AB-9876نے ایک تین سالہ بچی زینب جنید دختر جنید احمد صوفی ساکن فرصل کو ٹکر مار ا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں ۔ بچی کو خون میںلت پت ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھی ۔اس دوران جونہی علاقے میں معصوم بچی کی موت کی خبر پھیل گئی تو وہاں کہرام مچ گئی۔ ادھر پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔