عظمیٰ نیوزسروس
اننت ناگ//نبارڈ نے کرشی وگیان کیندر کولگام کے اشتراک سے پومبے کولگام میںایگری کلنکس اور ایگری بزنس سینٹروں پر ایک ورکشاپ کااہتمام کیا۔سکیم کامقصد زرعی ترقی کو مددفراہم کرنا ہے اس کے علاوہ اس کامقصد زرعی گریجویٹوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔ورکشاپ کاافتتاح ڈی ڈی ایم نبارڈرئوف زرگر نے پروجیکٹ کارڈنیٹر کولگام ڈاکٹرمنظورگنائی کی موجودگی میں کیا۔ورکشاپ میں زرعی گریجویٹوں کی کافی تعداد کے علاوہ کسانوں اور مختلف ایف پی اوزکے ممبران سے حصہ لیا۔سکیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے زرگر نے کہا کہ سکیم کامقصدبے روزگارزرعی گریجویٹوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنا ہیںاورکسانوں کو گھر کی دہلیز پران کی ضرورت کی خدمات مہیارکھنا ہے۔یہ کلنک اور بزنس سینٹرکسانوں کو ماہرانہ مشورے اور مختلف ٹیکنالوجیزکی جانکاری دیں گے۔اس کے علاوہ درخواست دہندگان کونوڈل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹوں سے 60روزکی مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔تربیت کے بعددرخواست دہندہ کو20لاکھ روپے سے 1 کروڑ روپے تک کاقرضہ بینک سے فراہم کیاجائے گا۔نبارڈ 36فیصد سبسڈی عام درخواست دہندگان اور44فیصد ایس سی ایس ٹی درخواست دہندگان کو دے گا۔