کولگام// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقہ ریڈوانی بالا علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم جاری ہے اور پولیس نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ کولگام کے ریڈوانی بالا علاقے میں رات 10 بج کر 40 منٹ پر سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو بار بار ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا گیا، جسے انہوں نے ٹھکرا دیا اور فورسز پر فائرنگ کی، جس سے انکاؤنٹر شروع ہوا۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں دو جنگجوؤں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔