نیوز ڈیسک
سری نگر//جنوبی ضلع کولگام کے ڈی ایچ پورہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے اتوار کے روز کولگام کے ڈی ایچ پورہ گاوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سلامتی عملے کے اہلکار جوں ہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دوبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجو د ہوسکتے ہیں جس کے پیش نظر اضافی کمک کو بھی طلب کیا گیا ۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں رک رک کر گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔