عظمیٰ نیوز سروس
کولگام//کولگام میں جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کشمیر کے زیر اہتمام لڑکیوں کا صوبائی سطح کا انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ جمعرات کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ٹرافی حاصل کرنے کی دوڑ میں کپوارہ نے فائنل میں بڈگام کی حریف ٹیم کو شکست دی اور فاتح بن کر ابھرا۔اس میچ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کولگام وقار احمد گیری نے بطور مہمان خصوصی دیکھا جبکہ تحصیلدار حق علی محمد اور محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کولگام کے ملازمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔بعد ازاں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس دوران جیتنے والی ٹیم اور دیگر شرکاء کو مبارکباد دی گئی۔