عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //کولگام میں پولیس نے “ڈی وائی ایس پی امن کمار ٹھاکر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ” کے بینر تلے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل نے سوک ایکشن پروگرام2025 کے تحت کیا تاکہ شرکا میں سپورٹس مین شپ اور دوستی کا جذبہ پیدا کیا جا سکے۔ ٹورنامنٹ میں ضلع کی کل 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، جوناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ افتتاحی میچ اکھل سی سی اور ایل سی سی کولگام کے درمیان کھیلا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی کولگام نے خطے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔