کولگام خربت پورہ علاقے میں مسلح تصادم کا آغاز

نیوز ڈیسک
 

سری نگر// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے خربت پورہ علاقے میں پیر کو عسکریت پسندوں اور سرکاری فورسز کے درمیان مسلح تصادم شروع ہوا۔

 

اطلاعات کے مطابق پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے خربت پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

 

جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

 

ایک سینئر پولیس افسر نے بھی عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔