سرینگر// کولگام کے کھڈونی علاقے میں جاری تصادم آرائی کی جگہ پُرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران مرنے والوںکی تعداد4پہنچ گئی ہے جبکہ جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جھڑپ میں ایک فوجی بھی مارا گیا جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 70افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے 40کو پیلٹ جبکہ 6افراد کوگولیاں لگی ہیں۔ میں سے ایک 50سالہ شہری کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، جس کی گردن میں گولی لگی ہے۔ مارے گئے عام شہریوں کی شناخت 30سالہ اعجاز احمد پلہ ساکن بجبہاڑہ، 16سالہ بلال احمد تانترے، 28سالہ شرجیل احمد شیخ اور فیصل الٰہی ساکن شوپیان کے بطور ہوئی ہے۔ ادھر غیر اطلاعات کے مطابق جھڑپ ختم ہونے کے بعد تلاشی کارروائی کے دوران کسی بھی جنگجو کی لاش برآمد نہیں ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل جھڑپ کے دوران ایک فوجی ہلاک جبکہ دو سیکورٹی فورسز اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ کھنڈونی کے وانی محلہ میں جھڑپ رات کو شروع ہوئی۔