سرینگر//کولگام کے کھڈونی علاقے میں جاری تصادم آرائی کی جگہ پُرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق 28سالہ سرجیل احمد شیخ مظاہروں کے دوران زخمی ہوا، اُسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کیموہ پہنچایا گیا جہاں سے اُسے ضلع ہسپتال اننت ناگ پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ اس سے قبل جھڑپ کے دوران ایک فوجی ہلاک جبکہ دو سیکورٹی فورسز اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ کھنڈونی کے وانی محلہ میں جھڑپ رات کو شروع ہوئی ۔