Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

کولگام تصادم میں پاکستانی کمانڈر سمیت 2 جنگجو جاں بحق: آئی جی پی

Last updated: May 8, 2022 12:00 am
Share
4 Min Read
SHARE

نیوز ڈیسک
سری نگر// جنوبی ضلع کولگام کے چیان دیوسر گاوں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو جنگجو مارے گئے۔

آئی جی کشمیر کے مطابق کولگام تصادم آرائی میں پاکستانی جنگجو اور اُس کا ساتھی ہلاک ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی جنگجو حیدر بھائی کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طورپر کولگام کے چیان دیوسر علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اتوار اعلیٰ الصبح جونہی سلامتی عملے سے وابستہ اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔

اُن کے مطابق حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں محصور ملی ٹینٹوں کو خود سپردگی کرنے کا بھی بھر پور موقع فراہم کیا گیا تاہم انہوں نے سیکورٹی فورسز کی پیشکش کو بار بار مسترد کیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دونوں جنگجو مارے گئے۔

انہوں نے کہاکہ تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی جنگجو حیدر بھائی سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اُنہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش تھا جبکہ اُس کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مہلوک لشکر کمانڈر عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں سیکورٹی فورسز کو انتہائی مطلو ب تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تصادم کی جگہ برآمد شدہ قابل اعتراض مواد کو مزید قانونی جانچ کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔

دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ چیان دیوسر کولگام تصادم میں پاکستانی لشکر کمانڈر اور اُس کا ساتھی مارا گیا۔

انہوں نے کہاکہ مہلوک جنگجو حیدر پاکستان کا ساکن ہے اور وہ ضلع بانڈی پورہ میں پچھلے دو سال سے سرگرم تھا اور حال ہی میں وہ جنوبی کشمیر منتقل ہوا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس کے مطابق مہلوک پاکستانی کمانڈر متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دوسرے جنگجو کی شناخت شہباز شاہ ساکن کولگام کے بطور کی گئی اوروہ پچھلے دو ہفتوں سے سرگرم تھا۔

علاوہ ازیں پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?