عظمیٰ نیوز ڈیسک
سرینگر //منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے کولگام اور اونتی پورہ میں7 منشیات فروشوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس نے کولگام میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 3 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جن میںنثار احمد میرساکن محمد پورہ کولگام، منظور احمد میرساکن نگبل کولگام اور ہلال احمد میر ساکن بونہ گام اوکے کو حراست میں لیا گیا ہے جو نارکوٹک ڈرگس اور سائیکوٹروک مادہ ایکٹ 1988 جو غیر قانونی ٹریفک میں صوبائی کمشنر کشمیر کی طرف سے جاری کردہ احکامات کے تحت انہیں کورٹ بلوال جیل جموں میں رکھا گیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ 1988 کی دفعہ 3 کے دفعات کے تحت، منشیات اور نفسیاتی مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث شخص، جو کسی شخص اور معاشرے کی صحت کیلئے سنگین خطرہ بنتا ہے، کو زیادہ سے زیادہ حراست میں لیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح اونتی پورہ پولیس نے سب ڈویژن پانپور، اونتی پورہ اور ترال میں منشیات کے دھندے میں ملوث 4افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور انہیں منشیات کی غیر قانونی سمگلنگ کی روکتھام اور سائیکوٹراپک مادہ ایکٹ 1988 کے تحت حراست میں لیا ہے۔ ان کی شناخت عادل احمد بٹ عرف تائیگو ساکن تلباغ پانپور، گلزار احمد ڈار ساکن پنزگام اونتی پورہ،یاور یوسف صوفی ساکن کدلہ بل پانپور اور فیروز احمد چوپان ساکن لرو جاگیر ترال کو پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مجاز اتھارٹی سے نظر بندی کے باضابطہ احکامات حاصل کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا اور بعد میں ڈسٹرکٹ جیل جموں اور سنٹرل جیل کورٹ بلوال جموں منتقل کیا گیا ہے۔ادھر پلوامہ میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو ممنوعہ مادہ سمیت گرفتار کیا۔لتر تھانہ میں درج ایف آئی آر نمبر 87/2024کی جاری تفتیش کے دوران ایک منشیات فروش محمد شمیم وانی ساکن آستان پورہ کوگرفتار کر کے اس کے قبضے سے 15.50گرام برائون شوگر برآمد کر لیا گیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ فوری کیس کی اب تک کی گئی تفتیش میں ایک اورمنشیات فروش کی شناخت یاور احمد میر ساکن ملہورہ کے نام سے ہوئی ہے جسے 26/11/2024کو پہلے ہی گرفتار کیا گیا تھا اور 10.58گرام برائون شوگر برآمد کیا گیا تھا۔تفتیش سے معلوم ہوا کہ شریک ملزم محمد شمیم وانی اپنی موٹرسائیکل زیرنمبر JK13F-0571غیر قانونی طور منشیات لے جانے کیلئے اسے ضبط بھی کر لیا گیا۔