عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//انتظامیہ کمیٹی مسجد نور کورٹ روڈ لال چوک اور کورٹ روڈ مارکیٹ کے تاجروں نے ایس ایم سی کمشنرکی عوام دوست کوششوں کی تعریف کی ہے۔ ایک بیان میں تاجروں اور مسجد کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ ان کا وفد ایس ایم سی کمشنر کے پاس گیا جنہوں نے ان کے مسائل سننے میں تحمل کا مظاہرہ کیااور تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اور مختلف مسائل کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے۔تاجروں کا کہنا تھا کہ سٹریٹ لائٹس، کلاک ٹاور سے متعلق مسائل کے حل جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بلا تاخیر ان مسائل کو حل کرنے کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر متعلقہ مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور سینئر عہدیدار نے عوامی مرکوز مسائل کو حل کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔