جنیوا//دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کے کیسز مسلسل بڑھتے جاہے ہیں اور اس سے دنیا بھر میں اب تک 2.12 لاکھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 30.42 لاکھ افرادمتاثر ہوئے ہیں۔دنیا کے سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 9.89 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ56259 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔یوروپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 26977 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 199414 لوگ اس وبا سے متاثرہوئے ہیں۔ اسپین کووڈ -19 کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ یہاں اب تک 2.30 لاکھ لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور23521 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 83918 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4637 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے ۔ دریں اثنا ، کورونا وائرس کے متاثرین اور موت کے معاملے میں یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی بدتر ہیں۔ فرانس میں اب تک 1.66 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 23327 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔وہیں جرمنی میں کورونا وائرس سے 1.59 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 6126 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 1.59 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 21157 لوگوں کی موت ہو چکی ہے . وہیں ترکی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1.13 لاکھ ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 2900 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ خلیج میں کورونا وائرس سے شدید متاثر ایران میں 91472 افراد اس کی زد میں آئے ہیں جبکہ 5806 افراد کی اس وبا سے موت ہوئی ہے . دیگر ممالک کی طرح روس میں بھی کووڈ -19 کے کیسز لگاتار تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ روس میں اب تک کورونا وائرس انفیکشن کے 87147 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 794 لوگوں کی اس وبا کی وجہ سے موت ہوئی ہے ۔ کورونا وائرس سے بیلجیم میں 7207، ہالینڈ میں 4534، برازیل میں 4603، کینیڈا میں 2241، سویڈن میں 2274، سوئٹزرلینڈ میں 1665، میکسیکو میں 1434 آئر لینڈ میں 1102 اور پرتگال میں 928 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 139915 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس وبا کی زد میں آنے سے 292 سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی ہے ۔یواین آئی